16 اگست 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور شام کی سرحدوں پر بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کی مخالف ہے۔

ابنا: شیخ نعیم قاسم نے  ایک بیان میں کہا کہ بعض ممالک شام میں فوجی مداخلت کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ انہوں نے شام اور لبنان کی سرحد پر بین الاقوامی فوج کی تعنیاتی کو شام میں دہشتگردوں کےلئے ہتھیارو اسمگل کرنے کا بہانہ قراردیا۔ شيخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام کا بحران صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے شروع کیا گيا ہے اور شام میں جاری دہشتگردی کے حامی ہر ارادے اور طاقت کو جو کہ صہیونی ریاست کے خلاف ڈٹی ہے شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے تینتیس روزہ جارحیت میں حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی ریاست کی شکست فاش کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف حزب اللہ کی کامیابی سے صہیونی ریاست امریکہ اور ان کے آلہ کارملکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا حزب اللہ نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی نئے مشرق وسطی کی مذموم سازش کو جنوبی لبنان کے دیہی علاقوں میں شکست دی ہے۔ یاد رہے دوہزآر چھے میں صہیونی ریاست نے امریکہ اور اس کے پٹھو عرب ملکوں کی حمایت سے لبنان پر تینتیس روز تک جنگ مسلط کردی تھی جس میں حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی ریاست کو شکست فاش سے دوچار کرکے اس کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم توڑدیا۔

.......

/169